امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کو ان دنوں شدید موسمی حالات کا سامنا ہے۔ امریکی محکمہ
موسمیات کے مطابق ریاست میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔
ٹریفک حادثات کے بھی متعدد واقعات سامنے آ ئے ہیں اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے۔